
اسلام آباد : حکومت نے دمشق میں پھنسے پاکستانی زائرین کو نکالنے کے انتظامات مکمل کرلئے۔ دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دمشق ایئرپورٹ پر حملے کے بعد پروازیں معطل ہوگئی تھیں اور 300 زائرین وہاں پھنس گئے تھے۔ تمام زائرین خیریت سے ہیں اور شام میں پاکستانی سفارتخانہ زائرین کو نکالنے کے انتظامات کررہا ہے۔ 160 زائرین کو دمشق سے 150 کلومیٹر دور حلب شہر کے ائرپورٹ سے روانہ کیا جائے گا۔ جبکہ 140 زائرین خود سفر کرکے عراق جائیں گے۔


































