Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

لیموں پانی کے حیران کن فوائد؟

لیموں کا مستقل بنیادوں پر استعمال کتنا ضروری ہے اور اس کے کتنے زیادہ فوائد ہیں اگر لوگ صحیح معنوں میں یہ جان لیں تو لیموں کا استعمال کبھی ترک نہ کریں۔ کیونکہ لیموں پانی کا استعمال آپ کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

طبی ماہرین لیموں پانی نہار منہ پینے کا مشورہ دیتے ہیں، ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ لیموں پانی میں شہد کی معمولی مقدار شامل کرکے طبی فوائد کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے، کیونکہ اس میں وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس، اور دیگر اجزا قدرتی طور پر شامل ہوتے ہیں۔

دل کی شریانوں کے لئے بہترین :

لیموں پانی سے مجموعی طور پر دل کو فائدہ ہوتا ہے، یہ دل کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اس میں موجود پوٹاشیئم بلڈ پریشر کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، جبکہ اینٹی آکسیڈنٹس رگوں اور شریانوں کو بہت اچھی حالت میں رکھتے ہیں۔ جس سے دل صحت مند رہتا ہے۔

جلد کی تازگی اور خوبصورتی :

لیموں پانی سے چہرے پر جھریوں اور جھائیوں کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔ پھر سب سے بڑھ کر ہائیڈریشن جلد کی خوبصورتی بھی بڑھ جاتی ہے، لیموں پانی میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اور وٹامن سی کے امتزاج سے جلد روشن اور خوبصورت رہتی ہے۔

گردے کی پتھری سے محفوظ رکھتا ہے :

لیموں پانی گردوں کی پتھری کو دوبارہ بننے سے روکتا ہے، لیموں میں سٹرک ایسڈ سے بولی نظام بہتر رہتا ہے۔

پانی کی کمی دور کرتا ہے :

ہم جانتے ہیں پانی کی بھرپور مقدار اور ہائیڈریشن سے جلد تروتازہ رہتی ہے اور نظامِ ہاضمہ بھی درست ہوجاتا ہے۔ لیموں پانی فوری پیاس بجھاتا ہے اور گرمی کے موسم میں تو اس کا استعمال بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔

وٹامن سی سے بھرپور :

لیموں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، جو بدن کے قدرتی دفاعی نظام کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ زخم بھرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، وٹامن سی جلد اور چہرے کی خوبصورتی میں غیرمعمولی کردار ادا کرتا ہے، جو لیموں میں وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔

ہاضمے کے لئے بہترین :

اگر صبح کے وقت نیم گرم پانی میں لیموں کا رس ملاکر پیا جائے تو پورا دن نظامِ ہاضمہ درست رہتا ہے۔ لیموں پانی آنتوں میں جا کر ہاضماتی رطوبتیں بڑھاتا ہے۔ اس سے غذا کو ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

وزن میں کمی کیلئے مددگار :

لیموں میں سٹرک ایسڈ کی وسیع مقدار میں موجود ہوتی ہے جو ہاضمہ صحیح رکھنے کے ساتھ ساتھ وزن کو قابو میں رکھتی ہے، یہ جادوئی مشروب آپ کو پیٹ بھرے کا احساس دلاتا ہے، بھوک کو دباتا ہے اور فائبر کی وجہ سے غذا کو جزوبدن بناتا ہے۔جس سے وزن میں کمی بہت زیادہ مدد ملتی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular