
جنوبی لبنان سے المیادین کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ لبنان کے مجاہدین گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران البیاض اور دیر میماس کے درمیان جاری لڑائی میں قابض اسرائیلی فوج کے 6 جدید ترین مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ادھر اتوار کی شام جاری ہونے والے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں لبنانی مزاحمتی تحریک نے بھی اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین نے جنوبی لبنان کے شہر الخیام کے مشرق سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شمالی شہر شتولا کی حدود میں دشمن اسرائیلی فوج کے متعدد اجتماعات کو چھٹی بار کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔
المیادین کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے اتوار کے روز صیہونی اہداف پر 49 حملوں کے بیانات جاری کیے ہیں جو اپنی روزانہ کی کارروائیوں میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہے جبکہ اس قدر وسیع مزاحمتی حملے طوفان الاقصی کے آغاز کے بعد سے جاری جنگ کی پوری تاریخ میں انتہائی منفرد ہیں۔


































