
بعض دفعہ ہم بچوں کو شدید ڈانٹتے ہیں اور بعد میں شرمندہ ہوتے ہیں۔ اپنی اس شرمندگی کا اظہار کیجئے اور اپنی غلطی کا اعتراف
مثلاً
سوری میں نے آپ کو زور سے ڈانٹا۔ مجھے بعد میں محسوس ہوا کہ میرا کام غلط تھا۔
مجھے آپ کو ایسے نہیں ڈانٹنا چاہیے تھا۔ آپ میرے لئے بہت اہم ہو۔
مجھے کوشش کرنی ہوگی کہ آپ کے ساتھ اچھے سے پیش آؤں۔ واقعی! میرا یہ رویہ صحیح نہیں تھا۔
مجھے آپ کو ڈانٹنے کے بعد اچھا محسوس نہیں ہوتا۔ کاش میں نے آرام سے سمجھا لیا ہوتا۔
ہمارے ان جملوں سے نہ صرف یہ کہ وہ سر پہ نہیں چڑھے گا بلکہ معافی مانگنا اور اپنی غلطی کا اعتراف کرنا سیکھے گا۔


































