
جدہ : سعودی حکومت نے عمرہ اور حج کیلئے جامع انشورنس فیس میں نمایاں کمی کردی۔سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ عمرہ کی جامع انشورنس فیس 235 ریال سے کم کر کے 88 ریال کردی ہے جبکہ حاجیوں کیلیے انشورنس فیس کو 109 ریال سے کم کر کے 29 ریال کر دیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ عمرہ ویزا رکھنے والے اب پوری مملکت میں گھوم سکتے ہیں جبکہ تمام ویزوں کے حامل افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ عمرہ کے ویزے کی مدت بھی 30 دن سے بڑھا کر 90 دن تک کر دی گئی ہے۔ نْسک پلیٹ فارم کا آغازکرتے ہوئے الیکٹرانک طور پر چوبیس گھنٹے سے کم وقت میں ویزا کے اجراء کی اجازت دے دی گئی۔


































