
گھر میں بہن اور بھائی کا باہم جھگڑنا ایسا مورد ہے جس میں والدین کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ ان میں سے کچھ جھگڑوں کا تعلق بچے کی طبیعت سے ہے۔
اسی لیے رسول اللہ (ص) نے فرمایا:
میں بچوں کی پانچ صفات کو پسند کرتا ہوں: بچوں کا جھگڑنا، رونا، مٹی سے کھیلنا، چیزوں کو بنانا اور جلدی خراب کرنا اور پیسے جتنے بھی دیے جائیں خرچ کر دینا۔


































