سیالکوٹ : علامہ سبطین سبزواری پر قاتلانہ حملہ، علامہ محفوظ

سیالکوٹ : شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ علامہ سبطین ضلع سیالکوٹ کے گاؤں ڈگراں میں مجلس پڑھ کر واپس ڈسکہ آرہے تھے کہ بھرتاں والا پل پر ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ علامہ سبطین نے اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی ہے۔

  Click to listen highlighted text! سیالکوٹ : شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ علامہ سبطین ضلع سیالکوٹ کے گاؤں ڈگراں میں مجلس پڑھ کر واپس ڈسکہ آرہے تھے کہ بھرتاں والا پل پر ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ علامہ سبطین نے اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی ہے۔