لاہور (پ ر ) شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے زائرین کے لیے بنائی گئی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کربلا ، نجف اشرف اور مشہد مقدس کی زیارت کے لئے سہولیات کا مطالبہ کیا تھا ،نہ کہ پابندیوں کا ، اس پالیسی کے حوالے سے جلد لائحہ عمل تیار کیا جائے گا،جامع مسجد الزہرا جامعتہ النجف میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 جولائی تشیع کی فتح و نصرت اور اتحاد کا دن ہے، کسی جاہل شخص کو اسے متنازع بنانے کی اجازت نہیں دیں گے،۔تشیع غالی، نصیری اور مشرکانہ عقائد سے پاک مکتب فکر اور اسلام کا روشن چہرہ ہے۔


































