
کوئٹہ (نیٹ نیوز) ہزارہ قوم کی آل پارٹی کانفرنس امام بارگاہ حسینی طوغی روڈ میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر محمد داؤد آغا کی زیر صدارت میں ہوئی۔ جس میں ہزارہ قوم کے تمام معتبرین شریک ہوئے اجلاس میں سانحہ ہزارہ ٹاؤن اور مومن آباد میں انسانی جانوں کے ضیاع کی مذمت کی گئی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرکے تمام اقوام کو دشمن بنانے اورسرزمین کوئٹہ کو ایک بار پھر خون سے رنگین کرنے کی کو شش کی گئی جس کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان دشمن قوتوں کو ان کے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دائود آغانے کہا کہ ہم سب پا کستانی اور بھائی بھائی ہیں ہمارا پیغام محبت کا پیغام ہے ،اس سلسلے میں تمام اقوام سے رابطہ کرکے غلط فہمیاں دور کی جا ئیں گی اور ملک دشمنوں کے ان منصوبوں کو کامیا ب نہیں ہونے دیا جائے گا۔


































