
بیروت : اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ شہید ہوگئے۔ حزب اللہ نے شہادت کی تصدیق کردی اور سید ہاشم صفی الدین کو ان کا جانشین مقرر کردیا ہے. حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر علی کرکی اور حسن نصراللہ کی بیٹی سیدہ زینب نصراللہ بھی شہید ہوگئی ہیں۔ حسن نصر اللّٰہ کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ روز بیروت میں ایک ساتھ 15 میزائل داغے تھے جس سے 6 عمارتیں تباہ، 8 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حسن نصر اللّٰہ بم باری کا شکار عمارت میں زمین کے 14 منزل نیچے قیام کرتے تھے۔


































