400 پاکستانیوں کو مکہ کے نزدیک شمیسی ڈی پورٹیشن سینٹرلایا گیا،بیدخلی،اقامہ کے خاتمے، غیر مقررہ شعبے میں کام کرنے اور غیر قانونی قیا م پر کی گئیں
سعودی حکام تمام قومیتوں کے غیرقانونی تارکین کوملک بدر کرتے ہیں یہ سلسلہ سال بھر میں مختلف اوقات میں جاری رہتا ہے،پاکستانی قونصلیٹ جدہ
جدہ (نیوزڈیسک) سعودی عرب نے ایک ہی جھٹکے میں مکہ المکرمہ سے 400سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا،میڈیا رپورٹ کے مطابق 3 روز کے دوران تقریباً 400 پاکستانیوں کو مکہ کے نزدیک شمیسی ڈی پورٹیشن سینٹرلایا گیا ہے اور انہیں واپس بھیج دیا گیا، زیادہ تر افرادکو اقامہ کی مدت ختم ہونے،مقررہ پیشے کے بجائے کسی دوسرے شعبے میں کام کرنے اورعمرہ کے ویزے پرغیر قانونی قیام پر بیدخل کیا گیا، میڈیا کے مطابق سعودی حکام کا یہ اقدام وزیر اعظم عمران خان کے کوالالمپور کے دورے میں کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے سے متعلق بیان جاری کرنے پر اٹھایا گیاہے، جبکہ جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ نے پاکستانیوں کی بیدخلی کی تردید کی تو دوسرے انداز میں اسے تسلیم بھی کرلیا کہ لوگوں کو بیدخل کیا گیا ہے، قونصلیٹ نے تحریری بیان میں بتایا کہ سعودی حکام تمام قومیتوں کے غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرکے انہیں ملک بدر کرتے ہیں یہ سلسلہ سال بھر میں مختلف اوقات میں جاری رہتا ہے، حالیہ مہم کا آغاز ایسے افراد کے خلاف کیا گیا ہے جو اقامے پر لکھے گئے پیشے کی جگہ دیگر شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور یوں قانون شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
- Home
- خبریں
- قومی خبریں
- سعودی عرب سے پاکستانیوں کی،بڑی تعداد بیدخل
سعودی عرب سے پاکستانیوں کی،بڑی تعداد بیدخل
-
Ilyas - فروری 21, 2020
- قومی خبریں
- 9
- 0 minute read


































