جلاوطن اعلیٰ سعودی اہلکارکے بیٹے اور بیٹی کو گرفتار کرلیا گیا
ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ محمد بن نائف کے بعد ان کے قریبی ساتھی بھی زیر عتاب آگئے ،ولی عہد محمد بن سلمان کے حکم پر ایک اعلیٰ سعودی اہلکار اور مغربی جاسوس ایجنسیوں کے قریبی رابطہ کار سعد جبری کے بیٹے 21 سالہ عمر اور 20 سالہ بیٹی سارہ کو حراست میں لے لیا گیا، ریاض میں ان کے گھر کی مکمل تلاشی لی گئی اور کیمروں کے میموری کارڈز بھی نکالے گئے،خالد جبری تین سال پہلے کینیڈا فرار ہوگئےتھے ،انکا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے اور بیٹی کے خلاف کوئی فردِ جرم عائد نہیں کی گئی اور ان کے گھر والوں کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتاءگئی


































