
ریاض : سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ٹیلی فون کیا اور صدارتی انتخابات جیتنے پر مبارک باد دی۔ ٹیلی فونگ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کی جانب سے دو طرفہ تعلقات میں مزید استحکام اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی صدر نے ولی عہد کی جانب سے مبارک باد پیش کیے جانے پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تنماؤں کا اظہار کیا۔ واضح رہے قبل ازیں سعودی اعلی قیادت کی جانب سے ڈاکٹر مسعود کی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد کے ٹیلی گرام مسیج ارسال کیے گئے تھے۔


































