Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

دہلی میں گائے، بچھڑے، اونٹ اور دیگر ممنوعہ جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد

دہلی: انڈیا میں دہلی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے گائے، بچھڑے، اونٹ اور دیگر ممنوعہ جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ دہلی حکومت کے وزیر کپل مشرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا ہےکہ ممنوعہ جانوروں کی قربانی میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے گی۔ اور مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ترقیاتی محکمے کی جانب سے جاری ضابطوں کے مطابق سڑکوں، گلیوں اور عوامی مقامات پر قربانی کی اجازت نہیں ہوگی اور قربانی صرف مقررہ اور مجاز مقامات پر ہی کی جا سکے گی۔ ہدایت نامے کے مطابق قربانی کا فضلہ نالوں، سیوریج لائنوں یا عوامی مقامات پر پھینکنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکومت نے جانوروں کی غیر قانونی خرید و فروخت، نقل و حمل اور غیر قانونی ذبح کے خلاف خصوصی نگرانی اور سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular