امریکی اقدام سے دوطرفہ تعلقات بڑے بحران کا شکار ہو سکتے ہیں
ماسکو(نیوز ڈیسک) روس نے جرمنی سے ایٹم بم پولینڈ منتقل کرنے پر امریکا کو سنگین نتائج سے خبردار کردیا،روسی سینیٹر الیکسی پوشکوف نے خبردار کیا ہے کہ امریکی اقدام سے ماسکو واشنگٹن تعلقات بڑے بحران کا شکار ہو سکتے ہیں، امریکی اور پولش سیاستدانوں کو1962 کے بحران کیربیئن کو ذہن میں رکھنا چاہیے، لگتا ہے کہ موجودہ امریکی حکمرانوں کو اس واقعے کا علم نہیں ہے یا اسے بھول گئے ہیں، اگر جرمنی اپنے ایٹمی ہتھیاروں میں کمی اور نیٹو کو کمزرو کرنے کوشش کرتا ہے تو نیٹو کے مشرقی اتحادی کی حیثیت سے پولینڈ ہمارے ایٹمی ہتھیاروں کو اپنے ہاں جگہ دینے کے لیے تیار ہوگا۔


































