Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

روس یوکرائن تنازع، امریکی فوجی دستہ پولینڈ پہنچ گیا

کیف: یوکرائن کے محاذ پر کشیدگی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی، امریکی فوجی نیٹو کو تقویت پہنچانے کیلئے پولینڈ پہنچ گئے، ماسکو، واشنگٹن اور کیف کی جانب سے جنگی مشقیں مسلسل جاری ہیں۔
یوکرائن کے معاملے پر روس اور نیٹو کی محاذ آرائی برقرار ہے۔ یورپ میں ماسکو کے خلاف نیٹو اتحاد کو مضبوط کرنے کے لئے امریکی افواج پولینڈ پہنچ گئیں۔ پولش ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید سترہ سو امریکی فوجی جلد آئیں گے۔
بحیرہ روم میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز نے نیٹو کی جنگی کشتیوں کے ساتھ مشقیں کیں، سمندر سے پرواز بھرنے والے ایف 18 طیاروں نے پولینڈ، رومانیہ سمیت مشرقی یورپ پر پروازیں بھریں۔ روس کی فضائیہ نے یوکرین کی سرحد کے قریب مشقیں کیں جس میں 80 یونٹس اور 500 فوجی اہلکاروں نے حصہ لیا، بیلاروس میں روسی افواج نے بیلاروسی فورسز کے ساتھ مشترکہ مشقیں کیں جن میں ٹینکوں، طیارہ شکن توپوں اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا گیا۔ یوکرینی افواج نے دارالحکومت کیف کے قریب ملٹری کیمپ لگایا اور شہریوں کو بھی ہلکا اسلحہ چلانے کی تربیت دی گئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular