
ریاض : عرب رہنماؤں نے ریاض اجلاس میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے مقابلے میں متبادل پلان تیار کرلیا۔ سعودی عرب میں اردن۔ مصر اور خیلج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے متبادل منصوبے پر غور کیا گیا۔ سربراہوں نے غزہ کی تعمیر نو سے متعلق تجاویز فائنل کرلیں۔ یہ تجاویز عرب لیگ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کی جائیں گی۔ عرب رہنماؤں نے ٹرمپ کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے لیے کئی دہائیوں کے کام کو ضائع کرتا ہے. غزہ کے باشندوں کے حقوق کو پامال کرتا ہے اور تشدد کے ایک علاقائی دور کو جاری رکھے گا۔


































