
بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ماسکو کا دورہ کیا اور روسی صدر کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔چینی وزیر خارجہ نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی اور کہاکہ بیجنگ روس کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیجنگ معروضی اور غیر جانبدارانہ مؤقف پر سختی سے کاربند رہے گا اور یوکرین میں تنازع کے سیاسی حل تک پہنچنے کے مقصد سے تعمیری کردار ادا کرے گا۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخروفا نے بتایا کہ پیوٹن نے یوکرین تنازع کے حل کے لیے مزید فعال کردار ادا کرنے پر چین کی آمادگی کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ وہ اس معاملے پر بیجنگ کے متوازن نقطہ نظر کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ ماسکو اور شراکت داری مزید بڑھانے کے منتظر ہیں۔


































