Fri Oct 09, 2026

مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی

روزانہ کی خبریں

افرادِ خانہ کے حقوق

  • ہمارے معاشرے میں عورت کے ساتھ تحقیرانہ رویہ رکھا جاتا ہے اور ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے۔ کیا اہلبیتؑ نے گھرانے کے افراد کے لیے کوئی حقوق بیان کیے ہیں؟ جی ہاں، اہلِ بیت(ع) کی مقدس ہستیوں نے اس موضوع پر بھی ہماری رہنمائی فرمائی ہے مثلا رسالۃ الحقوق میں امام سجاد(ع) نے انفرادی اور اجتماعی حقوق سے آگاہ فرمایا ہے ان میں سے چند ایک یہ ہیں: والد کا حق
    تمہارے اوپر تمہارے باپ کا حق یہ ہے کہ تمہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ وہ تمہاری اصل و بنیاد ہے اور تم اس کی شاخ اور فرع۔ اگر وہ نہ ہوتا تو تمہارا وجود نہ تک ہوتا پس جب تم اپنے اندر کوئی ایسی چیز دیکھو کہ جو تمہیں خود پسندی میں مبتلا کردے تو اس وقت تم یہ خیال کرو کہ اس نعمت کا سبب تمہارا باپ ہے اور اس پر خدا کا شکر اور اس کی ثنا کرو۔ خدا کے علاوہ کوئی طاقت و قوت نہیں ہے۔  والدہ کا حق
    ماں کا حق یہ ہے کہ اس نے اپنا خون جگر تمہیں پلایا جبکہ اس طرح کوئی بھی فداکاری نہیں کرتا لہذا ان زحمتوں کی قدر کرتے ہوئے اپنی ماں کا شکر ادا کرو۔ تمہاری ماں خود بھوکی رہی مگر تمہیں شکم سیر کیا، اس کے پاس کپڑے نہیں تھے مگر تمہیں گرمی و سردی سے محفوظ رکھا، خود پیاسی رہی مگر تمہیں سیراب کیا اور خود دھوپ میں جلتی رہی مگر تمہیں سائے میں رکھا پس ان زحمتوں کی قدر کرتے ہوئے اپنی ماں کا شکر ادا کرو البتہ یہ شکر اور قدردانی خدا کی مدد اور توفیق کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ زوجہ کا حق
    تمہیں یہ جان لینا چاہیے کہ زوجہ کو خدا نے تمہارے لیے باعثِ سکون و آرام، مونس و انیس اور نگہبان قرار دیا ہے۔ میاں بیوی پر فرض ہے کہ اپنے شریک حیات کے وجود پر خدا کا شکر ادا کریں اور یہ جان لیں کہ یہ خدا کی نعمت ہے جو اس نے انہیں عطا کی ہے۔

شوہر کے لیے ضروری ہے کہ وہ خدا کی اس نعمت کی قدر کرے اور اس کے ساتھ نرمی سے پیش آئے اگرچہ اپنی بیوی پر تمہارا حق زیادہ ہے لیکن اس کے ساتھ مہربانی سے پیش آؤ اور اس کے لیے نان و نفقہ کا انتظام کرو۔ اگر وہ نادانی میں کوئی غلطی سرانجام دے تو اس سے درگزر کرو۔

فرزند کا حق
تمہارے اوپر فرزند کا حق یہ ہے کہ تم یہ جان لو کہ وہ تمہارا ہی ہے۔ دنیا میں تم ہی سے وابستہ ہے اور اس کا خیرو شر بھی تمہاری ہی طرف منسوب ہوتا ہے۔ یہ ذمہ داری تمہاری ہے کہ اسے ادب سکھاؤ، اس کے پروردگا کی طرف اس کی راہنمائی کرو اور خدا کی اطاعت میں اس کی مدد کرو۔ اگر تم اس ذمہ داری کو پورا کرو گے تو ثواب اور اگر اس کی انجام دہی میں کوتاہی کرو گے تو سزا پاؤ گے۔

بھائی کا حق
تمہارے بھائی کا حق، تمہارے اوپر یہ ہے کہ تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وہ تمہارا بازو اور پشت پناہ ہے۔ اسے خدا کی معصیت و نافرمانی کا ذریعہ نہ بناؤ اور اس کے وسیلے سے خدا کی مخلوق پر ظلم نہ کرو۔ تم اس کے حق میں اس کی مدد کرو اور اس کے دشمن کے خلاف اپنے بھائی کی نصرت کرو۔ تمہارے نزدیک خدا کو اولویت حاصل ہونی چاہیے اور اسے تمہارے لیے عظیم ہونا چاہیے۔

رشتہ داروں کا حق
تمہارے اوپر عزیزوں اور رشتہ داروں کے حقوق بہت زیادہ ہیں جو ایک دوسرے سے اتنے ہی متصل ہیں جتنا تمہارے اور ان کے درمیان قربت کا رشتہ ہے۔ تمہارے اوپر تمہاری والدہ کا واجب ترین حق ہے پھر تمہارے باپ کا حق ہے اس کے بعد اولاد کا حق ہے اور پھر تمہارے بھائی کا حق ہے یعنی جو جتنا قریب ہے اس کا اتنا ہی حق ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular