Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

پاکستان کے150سے زائد علمائے اہل سنت کا گستاخ سیدہ زہرا (س) آصف جلالی کے خلاف ردعمل


حکومت ِپاکستان آصف جلالی کو توبہ نہ کرنے اور اپنے الفاظ واپس نہ لینے کی صورت میں کیفر کردار تک پہنچائے، حضرت زہرا ؑ کی ذات مقدسہ سے کسی طرح کی خطا کا سرزد ہونا ناقابل تصور ہے
آپؑ خواتین جنت کی سردار اور جوانان جنت کے سرداروں امام حسن ؑاور امام حسین ؑکی والدہ ماجدہ ہیں لہذا آپؑ سے بغض رکھنے والا جنت کی خوشبو نہیںا سونگھ سکتا
کراچی(نیٹ نیوز)حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں ڈاکٹر آصف جلالی کی جانب سے کئے گئے گستاخانہ اقدام کے خلاف پاکستان کے ۰۵۱ سے زائد علمائے اہل سنت نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے آصف جلالی کو بارگاہ رب العزت سے معافی مانگنے اور توبہ کرنے کی صلاح دی ہے جبکہ کھلے عام توبہ نہ کرنے کی صورت میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔علمائے اہل سنت پاکستان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صدیقہ طاہرہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے بارے میں یہ کہنا کہ آپؑ مسئلہ فدک میں خطا کی مرتکب ہوئی تھیں خود بڑی خطا اور ناقابل بخشش غلطی ہے جو رسول اور آل رسول ؑنیز اہل ایمان کی دل آزاری کا باعث بنی ہے۔علمائے اہلسنت نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت زہرا(س) کی ذات مقدسہ سے کسی طرح کی خطا کا سرزد ہونا ناقابل تصور ہے، ان کے دامن عصمت پر کسی غلطی اور خطا کا دھبہ نہیں پایا جاتا۔ آپؑ خواتین جنت کی سردار اور جوانان جنت کے سرداروں امام حسن ؑاور امام حسین ؑکی والدہ ماجدہ ہیں لہذا آپؑ سے بغض رکھنے والا جنت کی خوشبو نہیں سونگھ سکتا۔انہوں نے حکومت ِپاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آصف جلالی کو توبہ نہ کرنے اور اپنے الفاظ واپس نہ لینے کی صورت میں کیفر کردار تک پہنچائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular