Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور یورپی ممالک میں اسرائیل کیخلاف ریلیاں اور مارچ

نیویارک: امریکا، کینیڈا اور یورپی ممالک میں ہزاروں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالیں اور غزہ پر اسرائیلی حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
نیویارک سٹی میں فلسطینی حامیوں نے غزہ کو بھوکا مرنا بند کرو؛ کے عنوان سے مارچ کیا۔ طالب علم رہنما محمود خلیل نے بھی مارچ میں حصہ لیا۔ مظاہرین برائنٹ پارک میں جمع ہوئے اور نعرے لگائے۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فلسطینی حامی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ پر اسرائیل کی جانب سے مسلط غذائی قلت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
بکھنگم شائر میں ہزاروں افراد نے رائل ایئر فورس بیس کا گھیراؤ کیا اور مطالبہ کیا کہ برطانیہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل کشی کے ساتھ فوجی تعاون ختم کرے۔
آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں بھی طبی شعبے کے ہزاروں افراد نے احتجاجی مارچ کیا۔ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں مظاہرین نے سٹی سینٹر تک ریلی نکالی۔
سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں مظاہرین اوڈنپلان اسکوائر میں جمع ہوئے اور غزہ اور مغربی کنارے میں صحافیوں کو نشانہ بنانے کے خلاف احتجاج کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular