نسل پرستی اور صحت عامہ کے غیر مطلوب نظام امریکاکے دو اہم مسائل ہیں
ماسکو (نیوز ڈیسک) روس نے مغربی ممالک بالخصوص امریکا میں نسل پرستی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مغربی دنیا میں نسل پرستی اس قدر عیاں ہے کہ اسے چھپایا نہیں جا سکتا ، وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے نسل پرستی اور صحت عامہ کے غیر مطلوب نظام کو امریکاکے دو اہم مسائل قراردیتے ہوئے کہا کہ نسل پرستی مغربی ممالک میں روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ، انہوں نے مظاہروں کی رپورٹنگ میں سرگرم صحافیوں پر امریکی سیکیورٹی فورسز کے تشدد کو بین الاقوامی ضابطوں کے خلاف قرار دیا۔


































