
دوحہ : قطری شاعر محمد ابن الذیب نے امیر قطر سے العدید ایئر بیس ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ قطر کا العدید اڈے پر کوئی کنٹرول نہیں۔ ادھر سے کس پر میزائل داغے جاتے ہیں ۔ہمیں کچھ پتہ نہیں ہوتا۔ امیر قطر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھا موقع ہے کہ ہوائی اڈے کو امریکی کنٹرول سے آزاد کروالیا جائے۔


































