Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف مظاہرے، قومی نشریاتی ادارہ تباہ، 32 افراد ہلاک

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج میں شدت آگئی۔ طلبا نے سرکاری نشریاتی ادارے کی عمارت کو آگ لگادی۔ بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کیخلاف ایک ہفتے سے احتجاج جاری ہے۔ گذشتہ روز دارالحکومت ڈھاکا میں ہزاروں طلبا نے وزیراعظم حسینہ واجد کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی۔ مشتعل طلبا سرکاری ٹیلیویژن نیٹ ورک کے آفس میں گھس گئے اور اسے آگ لگادی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے ٹیلیویژن اسٹیشن سے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ ہنگاموں کی وجہ سے ملک میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ اب تک فورسز اور مظاہرین کی جھڑپوں میں بتیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ ڈھائی ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ طلبا نے مطالبہ کیا ہے کہ سول سروس میں جنگ آزادی میں شریک بچوں کا کوٹہ ختم کیا جائے۔ مظاہرین نے وزیراعظم حسینہ واجد کو ڈکٹیٹر قرار دیتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا ہے.

مزید پڑھیے

Most Popular