Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

غزہ اور لبنان پر حملوں کیخلاف یورپ میں مظاہرے اور ریلیاں

اسٹاک ہوم: غزہ اور لبنان پر اسرائیل کے حملوں کے خلاف یورپ بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ سوئیڈن میں موسم انتہائی سرد ہونے کےباوجود سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں کی کال پر ایک ہزار کے قریب لوگ دارالحکومت اسٹاک ہوم کے علاقے اوڈن پلان میں جمع ہوئے۔ مظاہرین نے اسرائیل سے حملے بند کرنے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھاکہ غزہ میں بچے مارے جا رہے ہیں۔نسل کشی بند کرو۔
نیدر لینڈ کے مختلف شہروں میں فلسطینی حامیوں نے احتجاج کیا۔ دارالحکومت ایمسٹرڈیم کے ڈیم اسکوائر پر سینکڑوں افراد جمع ہوئے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مغربی حکومتوں بشمول نیدرلینڈز، امریکا، برطانیہ اور جرمنی کو اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
جنیوا میں پلیس ڈی نیو اسکوائر پر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین شہر کے مرکز تک مارچ کرنے سے پہلے چوک پر جمع ہوئے۔ فلسطینی اور لبنانی پرچم لہراتے ہوئے فرانسیسی، انگریزی اور عربی میں اسرائیل کی مذمت میں نعرے لگائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular