
بیروت : حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل الشیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ امریکا نوازوں نے ملک کو تباہ کر دیا اور اب ان میں امریکی سفارت خانے سے وابستہ سول سوسائٹی کا گروپ بھی شامل ہوگیا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو لبنان میں بدامنی اور افراتفری کی وجہ سے پچھلے دو سالوں میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ مزاحمت کا تسلسل اور مربوط سماجی و اقتصادی پروگرام کے 2 نکات پر پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے گی ۔ لبنان اور اس کی پارلیمنٹ میں امریکہ اور خلیج فارس کے ممالک کی بین الاقوامی حمایت اور پیسے کے ساتھ اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں مخالفین کا نعرہ حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں سے دشمنی ہے، جس کی وجہ سے ہم دیکھتے ہیں کہ یہ فریق ہمیشہ حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف بولتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس طرح وہ امریکا، یورپ اور خلیجی ممالک کی حمایت حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لبنانی آج سیاسی، اقتصادی، سماجی، مالیاتی لحاظ سے مشکل حالات میں ہے۔ معاشرے میں ہر سطح پر انتشار ہے، لہٰذا اگر ہم اس انتشار سے چھٹکارا پا کر حل کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں تو ہمیں مسائل کو پہچاننا چاہیے اور ان کی تعداد کو جاننا چاہیے۔


































