
جنیوا : ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے غزہ میں پولیو کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیاہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ترجمان نے جینیوا سے عرب نیوز چینل الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ایک خطرناک قسم کا پولیو وائرس پھیل رہا ہے۔جہاں بھی ہمیں یہ وائرس ملتا ہے ہم فوری طور پر اس کے لیے ویکسینیشن شروع کردیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت غزہ میں بھی فوری طور پر ویکسینیشن کی اشد ضرورت ہے تاکہ پولیو کی خطرناک قسم کو علاقے میں پھیلنے سے روکا جاسکے۔ مارگریٹ ہیرس کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں سیکیورٹی کے خطرات درپیش ہیں جس کی وجہ سے پولیو ویکسینیشن کا عمل شروع نہیں کیا جاسکتا ہے۔ہمارے پاس ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن یہ ویکسین غزہ میں پہنچ نہیں سکتی تو پھر یہ فضول ہے۔


































