Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

امریکی پلان تسلیم نہ کرنے پر حماس قیادت کی گرفتاری کا منصوبہ

دوحہ : حماس کی قیادت نے امریکی منصوبہ قبول اور اسرائیل سے معاہدہ نہ کیا تو اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق امریکا نے جو بائیڈن پلان سامنے آتے ہی حماس پر زور دیا تھا کہ وہ اس معاہدے کو قبول کرے۔ لیکن حماس نے ایک سے زائد بار اپنے الگ الگ رہنماؤں سے یہ باور کرا دیا کہ مستقل جنگ بندی اور فوجی انخلاء کے بغیر کوئی معاہدہ قبول نہیں ہوگا۔ اخبار کے مطابق امریکہ اپنے اتحادیوں پر زور دیا تھا کہ وہ حماس کو دباؤ میں لائیں تاکہ اسے معاہدے پر آمادہ کیا جا سکے۔ حماس کے قائدین کو آگاہ کر دیا گیا تھا کہ اگر انہوں نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی قبول نہ کی تو ان کے اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے۔ انہیں قطر اور مصر سے بے دخلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اور قائدین کی گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔ اخبار کے مطابق ایسا لگ رہا ہے کہ حماس قیادت کو دھمکیوں کے نتائج سامنے نہیں آرہے ہیں۔ کیونکہ حماس کے قائد اسماعیل ھنیہ نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ حماس اپنی شرائط پر پورا نہ اترنے والے معاہدوں پر راضی نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیے

Most Popular