مقدمہ کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں موقف
کادونا (نیوز ڈیسک) اسلامی تحریک نائیجیریا کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کیلئے کادونا کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ ابراہیم 2015 سے حکومت کی قید میں ہیں اور ان پر مختلف مقدمات قائم کئے گئے ہیں اب تک حکومت کوئی ثبوت نہیں پیش کرسکی، لہذا مقدمہ کالعدم قرار دے کر شیخ ابراہیم کو رہا کیا جائے، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردئے اور سماعت کیلئے 30 جولائی کی تاریخ مقرر کردی ہے


































