
پشاور: پاکستان کے شہر پشاور میں مسجد کے اندر خودکش حملے سے 32 افراد شہید اور ایک سو سینتالیس زخمی ہوگئے۔
پشاور کی پولیس لائن میں واقع مسجد میں دھماکا نماز ظہر کے دوران ہوا۔ جماعت کھڑے ہوتے ہی پہلی صف میں موجود خود کش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا۔ دھماکے سے مسجد کی چھت منہدم اور عمارت کا بڑا حصہ منہدم ہوگیا۔ دھماکا دور دور تک سنا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو مسجد سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔ کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ مسجد میں دو سوسے زائد پولیس اہلکاروں سمیت نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھے۔ شہدا اور زخمیوں میں بیشتر پولیس اہلکار ہیں۔ پشاور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی خون کے عطیات کی اپیلیں کی جارہی ہیں۔


































