
پشاور: پشاور کی پولیس لائن مسجد میں خودکش حملے میں شہید نمازیوں کی تعداد 62 ہوگئی۔جبکہ 140 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ شہدا اور زخمیوں میں بیشتر پولیس اہلکار ہیں۔ دھماکا نماز ظہر کے دوران ہوا اس وقت ہوا جب پہلی صف میں موجود خود کش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا۔ دھماکے سے مسجد کی چھت منہدم اور عمارت کا بڑا حصہ منہدم ہوگیا۔ اور نمازی ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو مسجد سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔ دھماکے کے وقت مسجد میں تین سے کے قریب نمازی موجود تھے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکا خیز مواد 10 کلو سے زائد بھی ہوسکتا ہے۔ خودکش دھماکے کی ذمے داری کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے۔ ادھر دھماکے میں شہید 27 پولیس اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ جنازے میں پولیس حکام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔


































