
بیجنگ : چینی سرپرستی میں فلسطین کی حکمران جماعت تحریک فتح اور حماس کے درمیان مشترکہ مذاکرات کے اعلان کے بعد چینی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ دونوں فلسطینی جماعتوں نے مصالحت کے لیے باہمی مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا کہ دونوں فریقوں نے مذاکرات کے ذریعے فلسطینی مفاہمت کے حصول کی سیاسی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں تحریکوں کے نمائندے حال ہی میں مفاہمت کو فروغ دینے کے مقصد سے گہری اور صاف بات چیت کے لیے بیجنگ آئے تھے۔
بعد ازاں وزارت خارجہ کی اور ترجمان ہوا چونینگ نے کہا کہ دونوں فریقین نے متعدد موضوعات پر بات چیت کی۔ بات چیت میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی۔ انہوں نے فلسطینی اتحاد کے حصول کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


































