
مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غزہ میں اسرائیلی مظالم اور اقدامات رکوانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی اپیل کردی۔ فلسطینی وزارت خارجہ اور تارکین وطن نے ایک بیان میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کا نفاذ۔ نسل کشی، جبری نقل مکانی اور فلسطینی علاقوں کے الحاق کو روکنے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے مسئلہ فلسطین کے تصفیے سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس کے نتائج کو اپنانے اور ان پر عمل درآمد اور دو ریاستی حل کے نفاذ پر بھی زور دیا۔بیان میں قتل، بھوک، پیاس، اور ادویات، علاج، اور تمام بنیادی انسانی حقوق سے محرومی کےچکر میں پھنسے بیس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی جانیں بچانے میں سلامتی کونسل کے کردار کے سنگین نتائج سے خبردار کیا۔۔ بیان میں کہا گیاہےکہ فوری جنگ بندی میں تاخیر صرف فلسطینیوں کو ان کے آبائی وطن سے جبری بے گھر کرنے کے منصوبے کو پورا کرتی ہے۔


































