Fri Oct 09, 2026

مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی

روزانہ کی خبریں

اقوام متحدہ امن مشن میں شامل پاکستانی دستوں نے کانگو کے 2 ہزار سیلاب زدگان کو بچا لیا

نیویارک (نیٹ نیوز) اقوام متحدہ امن مشن میں شامل پاکستانی امن دستوں نے جنوبی کانگو میں شدید سیلاب میں پھنسے 2 ہزار لوگوں کو بچا لیا۔ گزشتہ ہفتے جنوبی کانگو کے علاقے یوویرا میں مسلسل کئی روز سے جاری شدید بارشوں سے آنیوالے سیلاب نے ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچایا، جس سے 75 ہزار کے قریب لوگ متاثر ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یو این مشن میں شامل ’’پاکستانی بلیو ہیلمنٹ‘‘ فوراََ متاثرہ علاقے میں پہنچے اور سیلاب میں گھرے مقامی لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ پاکستانی امن دستے نے سیلاب میں پھنسے لوگوں کو خوراک اور ضروری طبی امداد بھی فراہم کی۔ پاکستانی امن دستوں کی ریسکیو خدمات کو مقامی اور عالمی سطح پر سراہا گیا۔
پاکستان اقوام متحدہ کو سب سے بڑے فوجی دستے فراہم کرنیوالے ممالک میں سے ایک ہے، جس کے 4 ہزار بلیو ہیلمنٹ اس وقت اقوام متحدہ قیام امن مشن میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ عالمی سطح پر اقوام متحدہ کے قیام امن کے مختلف مشنز میں اب تک 157 پاکستانی فوجی جوان جانوں کا نذزانہ دے چکے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular