
اسلام آباد: ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دونوں ممالک میں گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں، پاکستان دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں موجود تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور وسعت دینے کے لیے کوشاں ہے۔ پاکستانی وزیراعظم نے ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔


































