Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نےایرانی صدر کو اپنی اسناد پیش کیں

تہران (نیٹ نیوز) ایران کے صدر حسن روحانی سے تہران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے ملاقات کی اور صدر روحانی کو اپنی تقرری کی اسناد پیش کیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ سرحدوں کو کھولنے اور تجارتی لین دین بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ پر زور دیا۔
حسن روحانی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے مشترکہ سرحدوں کی بندش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی اور صحت کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہونے اور سرحدوں کے کچھ حصے کو از سر نو کھولنے سے صورتحال جلد معمول پر آجائے گی جس سے سرحدی بازاروں کی سرگرمیوں اور باہمی تجارتی لین دین کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔
ایران کے صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ سرحدوں کی سیکیورٹی کی فراہمی میں باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
صدر روحانی نے اپنے پاکستانی ہم منصب اور پاکستانی وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقاتوں اور ٹیلی فونک رابطوں کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ان معاہدوں کے نفاذ سے تہران اور اسلام آباد کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular