Thu Nov 26, 2026

حماس کی اپنے رہنماؤں کے تازہ اسرائیلی حملوں میں قتل کی مذمت، جنگ بندی کے ضامن ممالک سے مداخلت کا مطالبہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول مزید سخت، نئے نگرانی اور دفاعی نظام نصب کرنے کا اعلان بندرگاہ کے بدلے بندرگاہ، یمنی فوج نے جدہ اور جازان کو نشانہ بنا دیا ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کی اعلیٰ قیادت کو قتل کرنے کے امکان پر غور آبنائے ہرمز میں دو امریکی ڈرون لوکاس اور ایم کیو 9 تباہ کر دیئے، ایران جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز امریکی عوام ایران کخلاف جنگ ​​کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں، سروے رپورٹ ایران کی 7 شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات نہیں ہوں گے، قالیباف امریکی محاصرے کو توڑنے کے لیے پُرعزم ہیں، محسن رضائی پہلا پاکستانی محمد ذیشان علی خلا میں پہنچ گیا آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف سعودی دارالحکومت ریاض کی بلند ترین عمارت پر ایک ہفتے میں دوسری بار حملہ امریکہ کے ساتھ مل کر ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کر رہے ہیں، اسرائیلی وزیر جنگ کا دعویٰ دہشت گردی، نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری 4 ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی ایران کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے، عباس عراقچی

روزانہ کی خبریں

پاراچنار، صدہ میں روڈ بلاک کرنے کے خلاف پاکستان یوتھ کی پریس کانفرنس

تنازعات کو قانونی، قبائلی، روائتی اور جرگوں کی مدد سے فوراَ حل کیا جائے
اراضی تنازعات کو بنیاد بناکر سڑکوں کو بند کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے

رپورٹ: ایس این حسینی

پاکستان یوتھ موومنٹ کی جانب سے پاراچنار پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں گنتی کے چند شرپسندوں کی جانب سے صدہ کے مقام پر ٹل پاراچنار جی ٹی روڈ کو بلاک کرنے کی مذمت کی گئی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان یوتھ موومنٹ ضلع کرم کے صدر میر افضل طوری اور ساتھیوں نے کہا کہ اپر کرم کے دو دیہات کے مابین کوئی مذہبی اور مسلکی تنازعہ نہیں، بلکہ اراضی اور جنگل کی ملکیت پر تنازعہ ہے، جسے بعض شرپسند فرقہ وارانہ رنگ دے کر اپنے مقاصد حاصل کرنے کی سعی کر رہے ہیں۔ پی وائی ایم کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگل کے اس تنازعے کو فوراً حل کیا جائے، کیونکہ مسئلے کو حل کرنے میں جتنی دیر لگے گی، اتنا ہی پیچیدہ تر ہوتا جائے گا۔ پاکستان یوتھ مومنٹ کے صدر میر افضل طوری نے کابینہ ممبران سراج حسین، محمد علی، واحد علی، عارف حسین اور ثابت حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپر کرم پیواڑ علیزئی اور گیدو قبائل کے درمیان جنگل اور پہاڑ کا تنازعہ چلا آرہا ہے۔ مقامی عدالت اور معاون قبائلی جرگوں کے ذریعے مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش جاری ہے، تاہم اس کو بنیاد بنا کر کچھ افراد تحصیل لوئر کرم میں مین شاہراہ کو بند کرکے عوام کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، جو کہ ایک غیر قانونی اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشتون بیلٹ میں ہر جگہ اراضیات پر تنازعات ہوتے ہیں، مگر اس کا فرقے سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ دو دیہات کا مسئلہ ہے۔ مگر بدقسمتی سے یہاں ذاتی دشمنیوں کو بھی فرقے کا رنگ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کرم سے شرپسند افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا، جو کہ قانون کو اپنے ہاتھوں میں لیکر علاقے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اشتعال انگیز اجتماعات میں شرپسند عناصر کے شامل ہونے کا خدشہ ہوتا ہے، جو امن کو خراب کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امن کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور علاقائی تنازعات کو فوراَ حل کرنے کے اقدامات کئے جائیں، تاکہ علاقے میں گذشتہ دہائی طویل فسادات کے بعد قائم ہونے والے امن و امان اور ترقیاتی سفر کو نقصان سے بچایا جاسکے۔

خیال رہے کہ حکومت کے ہوتے ہوئے گنے چنے چند شرپسندوں نے گذشتہ روز ٹل پاراچنار مین شاہراہ کو بند کر دیا تھا اور واضح انداز میں اعلان کیا کہ طوری بنگش قبائل کے لئے یہ راستہ ممنوع ہے۔ جس پر حکومت نے صدہ میں دکاندروں کو اپنی دکانیں بند کرنے پر مجبور کیا، جبکہ طوری بنگش قبائل نے اپنا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ روڈ بلاک کرنے میں صدہ کے عام شہریوں اور قبائل کا کوئی قصور نہیں۔ ہمارے قبائل صدہ بازار میں سودا خریدتے ہیں۔ ہمارا ان کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں۔ طوری بنگش قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ اصل تنازعہ پیواڑ اور گیدو کے مابین ہے۔ جس میں دوسروں کی دخل اندازی سمجھ سے بالا تر ہے۔

تحریک حسینی کے قائم مقام صدر محمد تقی علیزئی، ممبر سپریم کونسل سید ضامن حسین اور صوبیدار سید حبیب حسین کا کہنا تھا کہ امن کو خراب کرنے کی ذمہ داری شرپسندوں سے کچھ زیادہ حکومت پر عائد ہوتی ہے، جس نے آئین اور قانون شرپسندوں کے ہاتھوں گروی رکھا ہوا ہے۔ محمد تقی علیزئی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت چاہے تو تمام تر مسائل گھنٹوں کے اندر اندر حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک کی جانب سے تنظیمی بیان بھی جاری کیا ہے کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہمارے تمام تر فیصلوں کا ہم انتظامیہ کو اختیار دیتے ہیں، جبکہ مخالف فریق ببانگ دھل کہتا ہے کہ ہم کاغذات مال اور حکومتی ریکارڈ کو تسلیم نہیں کرتے، مگر حکومت نے ابھی تک انہیں کوئی قانونی جواب نہیں دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular