
اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ کردیاگیا۔ 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان میں رہائشی خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں۔این ڈی ایم اے نے امدادی سامان رات کو اسلام آباد سے روانہ کیا۔ پاکستان نے افغان حکومت اور عوام کو مشکل کی گھڑی میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔افغانستان میں گزشتہ روز زلزلے سے ایک ہزار افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔


































