Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

عالمی امن انڈیکس میں پاکستان کی ایک درجہ بہتری، افغانستان ناامن ترین ملک قرار

کراچی (نیٹ نیوز) انڈیکس کے مطابق افغانستان دنیا کا ناامن ترین ملک ہے جبکہ دوسرا نا امن ملک شام ہے۔ عالمی امن انڈیکس میں پاکستان نے ایک درجہ بہتری حاصل کرلی ہے اور 163ممالک میں 152ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ جب کہ بھارت نے دو درجہ بہتری حاصل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، پاکستان نے تازہ ترین گلوبل پیس انڈیکس 2020 میں ایک درجہ بہتری حاصل کر لی ہے جس کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ دنیا بھر کی قومیں کتنی محفوظ یا غیر محفوظ ہیں۔ عالمی امن انڈیکس 2020 میں پاکستان اب 163 ممالک میں 152 نمبر پر آ گیا ہے کیونکہ پاکستان امن محاذ پر بہتری لانے میں کامیاب رہا تھا جبکہ گزشتہ برس پاکستان 153 نمبر پر تھا۔ دوسری جانب بھارت نے حیرت انگیز طور پر دو درجہ بہتری حاصل کرلی ہے اور وہ 141ویں نمبر سے 139ویں نمبر پر آگیا ہے۔
انڈیکس کے مطابق آئس لینڈ دنیا کا سب سے پرامن ملک ہے ، اس کی حیثیت 2008 سے برقرار ہے۔ عالمی امن انڈیکس (جی پی آئی) 163 آزاد ریاستوں اور علاقوں کی درجہ بندی کرتا ہے۔ اسے انسٹی ٹیوٹ برائے اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) کے ذریعہ تیار کیا گیا جبکہ جی پی آئی عالمی امن کا عالمی پیمانہ ہے۔ اس رپورٹ میں امن کے رجحانات، اس کی معاشی قدر اور پرامن معاشروں کی ترقی کے طریقوں پر ڈیٹا سے چلنے والے سب سے بڑے تجزیے پیش کئے جاتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم سے کم پر امن ممالک کے مابین فاصلہ بڑھتا جارہا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular