Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے پر پاکستان کا بھارت سے احتجاج، ناظم الامور کی وزارت خارجہ طلبی

اسلام آباد : ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے پر پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کر کے سخت احتجاج کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق احتجاج بھارت کی طرف سے ٹوئٹر پر 80 اکاؤنٹس بلاک کرنے پر کیا گیا۔ بھارت نے ایران، ترکی، مصر، اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتی مشن اور نیویارک میں پاکستان کے سفارتی مشن کے اکاؤنٹس بلاک کئے۔
بھارت نے جیو بلاکنگ کے ذریعے ریڈیو پاکستان کی نشریات بھی بلاک کیں۔ بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی معیار کے خلاف ہیں۔ترجمان کے مطابق بھارت سے سفارتی مشن کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے کے اقدام کو فوری واپس لینے کا کہا گیا اور بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ یہ اصولوں اور معلومات کے بہاؤ کے فریم ورک کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular