Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

پاکستان دہشت گردی کیخلاف ایک اور جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، عمران خان

لاہور: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہےکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک اور جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ عمران خان نے کہاکہ افغانستان میں کسی بھی حکومت کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات کا ہونا ناگزیر ہے۔ وزیر خارجہ بلاول نے سارا وقت بیرونی دوروں پر صرف کیا لیکن افغانستان کا ایک بھی دورہ نہیں کیا۔جب سے نئی حکومت آئی ہے اس کی غفلت کی وجہ سے دہشت گردی نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئی عسکری قیادت میں تاثر ہے کہ رجیم چینج آپریشن ناکام ہوچکاہے، (ر) جنرل باجوہ کے شہباز شریف کے ساتھ قریبی تعلقات تھے جس کے نتیجے میں رجیم چینج آپریشن کے لیے راہ ہموار ہوئی۔ عمران خان نے کہاکہ ہمارے باجوہ کے ساتھ اچھے تعلقات تھے لیکن جب انہوں نے ملک کے چند بڑے مجرموں کی حمایت کی اور کہاکہ چوروں کی کرپشن معاف کرکے ان کے ساتھ مل کر کام کریں تو ہمارے اختلافات پیدا ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی منتخب کردہ حکومت کے پاس ذمہ داری کے ساتھ ساتھ اختیار بھی ہونا چاہیے، دونوں کو علیحدہ نہیں رکھا جاسکتا، جب اختیار آرمی چیف کے پاس اور ذمہ داری وزیر اعظم کے پاس ہو تو نظام نہیں چل سکتا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular