Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

پاکستان، افغانستان کا دہشت گردی سےنمٹنے کیلئے تعاون پر اتفاق

کابل : پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردی کے خطرے سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا ہے۔پاکستانی وزیردفاع خواجہ محمد آصف کی زیر قیادت اعلیٰ سطح کے وفد نے کابل کا دورہ کیا اور خطے میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرے، ٹی ٹی پی اور داعش کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی وفد نے افغان وزیر دفاع مولوی یعقوب،وزیرداخلہ سراج الدین حقانی اور وزیر خارجہ امیرخان متقی سے بھی ملاقات کی۔ افغان وزراتی کونسل کے بیان میں کہا گیا ہےکہ طرفین نے اقتصادی تعاون، علاقائی رابطے، تجارت اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ملّاعبدالغنی برادر نےکہا کہ پاکستان اور افغانستان ہمسایہ ممالک ہیں اور انکے درمیان خوشگوار تعلقات ہونےچاہییں۔ سیاسی اور سلامتی کے امور سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو متاثر نہیں کرنا چاہیے اور انھیں سیاسی اور سیکیورٹی مسائل سے الگ رکھاجانا چاہیے۔ افغان نائب وزیراعظم نے پاکستانی وفد سے کہا کہ وہ اپنی جیلوں میں قید افغانوں کو رہا کرے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular