امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلیفون، ا مریکی محکمہ خارجہ کا ٹوئٹر پر فوجی تربیتی پروگرام بحال کرنے کا اعلان
فیصلہ امریکا کی قومی سلامتی اور دونوں ممالک کے فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کے پیش نظر کیا گیا، پاکستا ن کیلئے سلامتی کے دوسرے پروگرام معطل رہیں گے
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا نے پاکستان کیلئے فوجی تربیت کے معطل پروگرام کو بحال کرنے کا اعلان کردیا، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلیفون کے بعد ا مریکا کے محکمہ خارجہ برائے جنوبی اور وسط ایشیائی امور کی جانب سے ٹوئٹر پر فوجی تربیت کے معطل پروگرام کو بحال کا اعلان کیا گیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ فوجی تربیت کے پروگرام بحال کرنے کی توثیق کردی، امریکی انتظامیہ کے مطابق فیصلہ امریکا کی قومی سلامتی اور دونوں ممالک کے فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کے پیش نظر کیا گیا،اعلان کے مطابق پاکستا ن کیلئے سلامتی کے دوسرے پروگرام معطل رہیں گے،صدر ٹرمپ نے 2018 میں پاکستان کے لیے فوجی امداد کو بند کر دیا تھا۔
- Home
- خبریں
- قومی خبریں
- پاکستان کیلئے فوجی تربیت کا امریکی پروگرام بحال
پاکستان کیلئے فوجی تربیت کا امریکی پروگرام بحال
-
Ilyas - جنوری 10, 2020
- قومی خبریں
- 47
- 0 minute read


































