Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ضاحیہ پر حملے کا دردناک جواب، آپریشن اب روک دیا، ایرانی مسلح افواج

تہران : ایرانی مسلح افواج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈ کوارٹر نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان اور بیروت کے علاقے ضاحیہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں ایران کی مسلح افواج نے سخت اور دردناک ردعمل دیا اور اب یہ آپریشن روک دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے جنوبی لبنان اور ضاحیہ میں کی جانے والی جارحیت اور مظالم کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت میں اسرائیل کو دردناک جواب دیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ ایسا ردعمل ہے جس سے صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کو سبق سیکھنا چاہیے۔
خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا کہ مسلح افواج کی جانب سے کارروائیاں روک دی گئی ہیں، تاہم خبردار کیا گیا کہ اگر جارحیت اور مظالم کا سلسلہ جاری رہا تو اس سے کہیں زیادہ سخت اور تباہ کن اقدامات کیے جائیں گے۔ اس سے پہلے ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی اور ایران سے داغے گئے میزائل کے گرنے سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا، اسرائیلی افواج کے بھرتی سینٹر کے قریب بھی میزائل گرے، میزائل حملے سے متعدد املاک کو بھاری نقصان ہوا۔ اسرائیل کے مرکزی بن گورین ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular