
جنیوا : اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا نے کہا ہے کہ غزہ میں داخل ہونے والی خوراک اور دوسرا سامان صرف چھ فیصد لوگوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔انروا کے مطابق اسرائیل محدود مقدار میں آٹے اور خوراک کی سپلائی کی اجازت دیتا ہے۔ اس صورتحال نے روٹی تک رسائی کا شدید بحران پیدا کر دیا ہے۔ جس سے جنوبی حصے میں زیادہ تر بیکریاں بند ہوگئی ہیں۔ ایجنسی کے مطابق غزہ میں 20 لاکھ سے زائد بے گھر افراد بھوک، پیاس، بیماری اور خوف کا شکار ہیں۔ خاندانوں کو کھانا محفوظ کرنا تقریباً ناممکن لگتا ہے۔ انروا کے مطابق بھوک، سردی اور خوراک کی شدید قلت کی وجہ سے کیمپوں اور پناہ گاہوں کے حالات ابتر ہیں۔


































