
غزہ: فلسطینیوں کی امداد و بحالی کیلئے اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے سربراہ فلپس لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ میں صرف چودہ فیصد علاقہ ہی محفوظ ہے، چھیاسی فیصد علاقے میں اسرائیلی فوج قتل عام کررہی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے سربراہ فلپس لازارینی نے غزہ کی صورتحال کو ناقابل بیان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں چھیاسی فیصد علاقے جنگ کا شکار ہیں اور صرف چودہ فیصد علاقے میں ہی فلسطینیوں کو قدرے محفوظ قرار دیا جا سکتا ہے جن تک فلسطینیوں کا پہنچنا انتہائی دشوار اور تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار کی نقل مکانی سے فلسطینی شدید تھکاوٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔ فلسطین میں امداد و بحالی کے عالمی ادارے کے سربراہ نے مزید کہا کہ اس وقت فلسطینی شدید غذائی قلت کا شکار ہیں جس کے خاتمے کیلئے بلا روک امدادی سامان کی فراہمی اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھیاسی فیصد علاقے میں اسرائیلی فوج قتل عام کررہی ہے۔


































