
لندن : لندن میں نئی حکومت کے پہلے ہی دن فلسطینی حامیوں نے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ فلسطین سالیڈرٹی کمپین اور دیگر جنگ مخالف تنظیموں کے زیر اہتمام ہزاروں افراد لندن کی سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرے کا آغاز رسل اسکوائر سے ہوا۔ مظاہرے کی قیادت نومنتخب رکن پارلیمنٹ جیریمی کوربن کر رہے تھے۔ شرکاء مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پورٹ کولیز ہاؤس تک پہنچے۔ مظاہرین تمام راستے فوری جنگ بندی کے حق اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف نعرے بلند کرتے رہے۔ پولیس نے مظاہرین کو پارلیمنٹ کی طرف جانے سے روک دیا۔ مظاہرین نے نئی لیبر حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو جنگی ہتھیاروں کی فراہمی بند کرکے امن کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔ پولیس نے امن عامہ میں خلل ڈالنے کے الزام میں چار مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔


































