Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

عمرہ اور تراویح پر پابندی، حج کا فیصلہ ماہ رمضان میں ہوگا

15رمضان تک کرلیا جائے گا،سعودی وزارت اسلامی امور نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران نماز تراویح صرف گھر میں ادا کی جائے گی کیونکہ کورونا وائرس کے خاتمے تک عوامی اجتماعات اور مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی ہوگی،اعتکاف اور افطار پر بھی پابندی ہوگی، انہوں نے کہا کہ مساجد میں روزانہ پانچوں نمازوں کی ادائیگی کی معطلی نماز تراویح کی معطلی سے زیادہ اہم ہے، ہم اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مساجد یا گھروں میں نماز تراویح قبول کرے، ادھر سعودی حکومت نے رمضان المبارک کے لیے عمرہ ویزہ جاری نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، سعودی عرب میں 24 اپریل سے رمضان المبارک کا آغاز ہورہا ہے، دوسری جانب پاکستان کے وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ 15 رمضان المبارک تک رواں سال حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کے پاس حج ادائیگی سے متعلق مختلف آپشنز زیر غور ہیں،صرف سعودی عرب میں رہنے والے حج کی سعادت حاصل کرسکیں، صرف خلیجی ممالک کے حجاج حج کی سعادت حاصل کرسکیں یا تمام ممالک کے کوٹے کو صرف 10 فیصد تک کردیا جائے، وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت حج سے متعلق پاکستان سے مشاورت کرکے حتمی فیصلہ کرے گی، تاریخ میں 40 مرتبہ سے زائد حج مکمل یا جزوی طور پر نہیں ہوا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular