
نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں عالمی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں بچی جہاں لوگ جاسکیں۔ شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی انسانی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ غزہ میں جنگ دوسرے سال میں داخل ہورہی ہے۔ غزہ جنگ کا ایک سال انسانی، سیاسی اور اخلاقی بحران کا سال رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا، انروا کو امدادی کارروائی سے روکنا غزہ کیلئے خطرناک ثابت ہوگا۔ لبنان میں اسرائیلی حملے خطے کیلئے خطرہ ہیں۔


































