
تہران: ایران وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل جنگ کے خلاف ایران کا ردعمل استقامت، دفاع، وقار اور فخر کی داستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ہر مرحلے پر اپنی خودمختاری اور قومی عزت کے دفاع کو اولین ترجیح دی، ہم جوہری توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو جوہری مقامات کا دورہ کروانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ منجمد اثاثوں کے استعمال پر کوئی پابندی نہیں، فنڈز مکمل آزادی سے استعمال ہوں گے، فنڈز کے استعمال کے طریقہ کار پر کسی بیرونی شرط کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تنازع ایران کی تہذیب کے خاتمے کی کوششوں سے جڑا ہوا ہے، منجمد رقوم کا استعمال ایران اپنی قومی پالیسی کے مطابق کرے گا۔


































